• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا نجی وکلاء کو 4.47 کروڑ روپے ادائیگی کا انکشاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ حکومت کی جانب سے نجی وکلاء کو خدمات کی مد میں4کروڑ47 لاکھ روپے ادائیگی کا انکشاف،ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ نے پرائیویٹ وکلا کی خدمات حاصل کرنے پر سوال اٹھا دیئے۔ایڈووکیٹ جنرل آفس نے بتایا کہ نجی وکلا کی خدمات بطور ”ایڈووکیٹ آن ریکارڈ” حاصل کی گئیں۔ آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2017 میں پرائیویٹ وکلا کی خدمات حاصل کرنے سے منع کیا تھا۔ محکمہ قانون، پارلیمانی آفیئر اور کرمنل پراسیکیوشن کے مالی سال 2022-23 کے آڈٹ کے دوران ادائیگی کا انکشاف ہوا۔ پراسیکیوٹر جنرل آفس کے تحت نجی وکلا کو خدمات کے عوض 36.8 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ادائیگی مالی سال 2021-22 اور 2022-23 کے دوران کی گئی۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تحت مالی سال 2022-23 کے دوران 7.8 ملین روپے کی ادائیگی کی گئی۔وکلا سے متعلق معلومات، پرفارمنس یا کیس سے متعلق معلومات بھی دستیاب نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید