• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیک مانگنے کیلئے سعودی عرب جانے والی 2 ہندو خواتین گرفتار

کراچی( نمائندہ خصوصی،اسٹاف رپورٹر) کراچی سے گداگری کیلئے وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں2ہندو خواتین کو امیگریشن نے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار عیشاء دیوی اور نیشو کماری وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہی تھیں۔ گرفتار خواتین بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جا رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ عیشاء دیوی کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ عیشاء دیوی اس سے قبل بھی سعودی عرب بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہے۔ ملزمہ کو کچھ عرصہ قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا۔ ملزمہ عیشاء دیوی کو گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ امیگریشن حکام کے مطابق اس کی ساتھی ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکی۔ ملزمہ کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے بھی مطلوبہ موجود نہ تھی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے، انہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید