• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سہ ماہی، ترقی کی شرح 0.92، زراعت 1.5، صنعت منفی 1.03 فیصد رہی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی) رواں مالی سال 2024-25کی پہلی سہ ماہی میں اقتصادی ترقی کی شرح 0.92فیصد رہی ، زراعت کے شعبے کی شرح نمو 1.15فیصد ، صنعت کے شعبے کی منفی 1.03فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو1.43فیصد ریکارڈ کیگئی کان کنی کی نمو منفی 6.49فیصد ، گیس ،بجلی ، پانی فراہمی میں 0.58فیصدکی گروتھ ،خدمات شعبہ میں شرح نمو 1.43فیصد ریکارڈ ، اہم فصلوں کی پیداوار، تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کی شرح نمو میں ریکارڈ کمی ہوئی ، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے اعدادوشمار کی منظوری دید ی .پہلی سہ ماہی میں اہم فصلوں کی پیداوار میں شرح نمو میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور یہ منفی 11.9فیصد رہی ،اسی طرح صنعت کی شعبہ بھی تنزلی کا شکار رہااور شرح نمو منفی 1.03فیصد ریکارڈ کی گئی ، اہم فصلوں کی پیداوار، صنعت ، تعمیرات ،کان کنی اور ٹرانسپورٹ کی شرح نمو میں ریکارڈ کمی ہوئی ،کمیٹی نے اعدادوشمار کی منظوری دید ی، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سیکریٹری منصوبہ بندی کی زیر صدارت ہوا، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے گزشتہ مالی سال 2023-24کی اقتصادی شرح نمو 2.50فیصد کی منظوری دی ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فصلوں کی شرح نمومیں 5.93فیصد کمی ہوئی ہے ،جبکہ اہم فصلوں کی پیداوار میں 11.19فیصد کمی ہوئی ہے، جن میں کپاس کی فصل کی شرح نمو منفی 29.6فیصد ، مکئی منفی 11.6فیصد ، چاول منفی 1.2فیصد ، گنے کی فصل کی شرح نمو منفی 2.2فیصد رہی ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صنعت کا شعبہ کی شرح نمو منفی 1.03فیصد رہی اور کان کنی کی شرح نمو منفی 6.49فیصد ہوئی ، گیس ،بجلی اور پانی کی فراہمی کے شعبے میں 0.58فیصدکی گروتھ ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید