• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل کا مدرسہ آرڈیننس اسمبلی سے جلد منظور کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کروا کر باقاعدہ قانونی حیثیت دی جائے، حکومت نے انتہائی احتیاط سے کام لیا اورمعاملات کو حل کر دیا معاملہ اب مستقل حل ہو گیا ہے اس لیے مزید سیاست نہ کی جائے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز علماءکے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجراء خوش آئند ہے،اب ڈی جی آر ای میں رجسٹرڈ مدارس کو قانونی حیثیت مل گئی ہے، مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کروا کر باقاعدہ قانونی حیثیت دی جائے، انہوں نے کہا کہ مدرسہ کی رجسٹریشن پر ہونے والے اختلافات کو ختم اسی طرح کیا جا سکتا تھا کہ نئے اور پرانے بورڈ کے مدارس جس بھی ادارے میں رجسڑیشن کروانا چاہیں انہیں آزادی ہو۔
اہم خبریں سے مزید