• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی اماراتی سفیر سے ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے ملاقات کی۔ دو طرفہ تعاون کو مزید بلندی پر پہنچانے کے لئے پنجاب اور یو اے ای کا ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معاشی تعاون اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری ،خصوصی مراعات کی دعوت اور سازگار ماحول کی یقین دہانی کرائی ، امارات کی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کو سراہا۔ سفیرنے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقدامات پر وزیر اعلیٰ کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا پنجاب زراعت، ٹیکنالوجی،گرین انرجی اور دیگر شعبوں میں یو اے ای کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔ ے سفیرنے کہا پاکستان میں مزید پراجیکٹس پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے دیرپا ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید