• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی بمباری میں 27 شہید، حماس کے حملے میں 5 صیہونی فوجی ہلاک

غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 27فلسطینی شہید اور 150کے قریب زخمی ہوگئے، صیہونی طیاروں نے غزہ بھر میں رہائشی عمارتوں اور مہاجر کیمپوں پر بمباری کی۔ دوسری جانب اسرائیلی حراست کے دوران مزید 5 فلسطینی قیدی اسرائیلی تشدد سے شہید ہوگئے ہیں، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں قائم اسرائیلی فوجی کیمپ پر اس کے حملے میں 5 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ القسام بریگیڈز کے مطابق ان کے مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں کو انتہائی قریب سے نشانہ بنایا اور ایک مرکاوا فوجی ٹینک کو آگ لگادی جس کے اندر فوجی اہلکار بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید