• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں چل بسے

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، جمی کارٹر نے اسرائیل اور مصر میں امن معاہدہ کروایا، جمی کارٹر نے امن کا نوبیل انعام بھی حاصل کیا، انہوں نے ایران میں امریکی یرغمالیوں اور معاشی کساد بازاری کے بحرانوں کا سامنا کیا۔ جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے، ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔ صدارت کے عہدے کے خاتمے کے بعد انہوں نے انسانی حقوق کے لئے کام کیا۔ امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر یکم اکتوبر 1924 کو ریاست جارجیا کے شہر plains میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنا بچپن جارجیا کے شہر آرچری میں گزارا۔ انہوں نے 1946 میں امریکی نیول اکیڈمی سے گریجویشن کی۔
اہم خبریں سے مزید