• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ سال جیل کاٹی، پھر ڈیل کرکے باہر کیوں نکلوں، عمران خان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)علیمہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہےکہ بانی نے کہا قیدیوں کی رہائی، جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر عمل کریں پھر مجھ سے بات کریں، بانی تحریک انصاف نے کہاہے کہ ڈیل کر کے نہیں نکلوں گا، اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا، ڈیڑھ سال جیل کاٹی، پھر کیا ضرورت ہے کہ ڈیل کر کے نکلوں، عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ، اپنے کیسز کا سامنا کروں گا، جب کیسز لڑ رہا ہوں تو مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے، بنی گالہ میں نظر بند نہیں ہونگا ، پارٹی چھوڑنے والوں کے کیس کیسے معاف کر دیئے گئے، 9 مئی انہوں نے کیا جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی، 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی پارٹی کو کرش کرنا تھا، 26 نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں، لال مسجد کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔یہ باتیں علیمہ خان نے پیر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعدان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔
اہم خبریں سے مزید