• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس چیف کا دھرنوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بیان پر یو ٹرن

کراچی (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس نے دھرنوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا، ترجمان کراچی پولیس نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کے دھرنے ختم کرنے سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں کے خاتمے سے ان بیان کو منسلک کرنا بے بنیاد ہے۔ ترجمان کراچی پولیس نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کے دھرنے ختم کرنے سے متعلق بیان پر وضاحتی بیان کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس چیف نے دھرنے ختم کرنے کا نہیں کہا، پولیس چیف کا دھرنے ختم کروانے کا حکم جو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، مذکورہ خبر کو دھرنوں کے خاتمے سے منسلک کرنا بے بنیاد اور غلط فہمی کا شاخسانہ ہے۔ ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ کراچی پولیس چیف کے کہنے کا مقصد دھرنوں کا خاتمہ نہیں تھا، ان کا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ دھرنوں کو اس طرح منعقد کیا جائے کہ ٹریفک کی روانی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔ یاد رہے کہاس وضاحت سے چند گھنٹے قبل ہی کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا تھا کہ دھرنے والوں سے بات ہوگئی ہے، کوشش ہے کہ آج رات تک دھرنے ختم کرا دیئے جائیں، جو سڑکوں سے نہیں ہٹے گا تو پھر قانون کے مطابق اسے ہٹائینگے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا تھا کہ احتجاج کے نام پر پورے شہر کو بند کرنا مناسب بات نہیں، کراچی کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید