• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ارشد زبیری کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز صحافی،ڈپٹی سی ای او ڈیلی بزنس ریکارڈر ارشد زبیری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم ارشد زبیری کی بلندی درجات کی دعا کی ہےاور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے شعبے میں ارشد زبیری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
اہم خبریں سے مزید