• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ میں خلل، قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری IT چیئرمین PTA سے بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے انٹرنیٹ میں خلل کے ایشو اور مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں پر سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے سے بریفنگ مانگ لی ، قائمہ کمیٹی کے (کل)بدھ کو ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کیطرف سے ملکی آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے منصوبے ، مستقبل میں برآمدات کے حصول کیلئے وژن، طریقہ کار سمیت وزارت آئی ٹی کیلئے مختص بجٹ پر بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، گزشتہ 10 سالوں کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں (زونگ، جاز اور نیاٹیل) کی آمدنی اور ادا کردہ ٹیکس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی کمیٹی کو دی جائیگی ۔
اہم خبریں سے مزید