• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت، عمران کی 108 تحائف کی فہرست پیش

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران گواہ نے بانی پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم ملنے والے 108تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کردی ، ملزمہ بشریٰ بی بی کے وکیل کی گواہ پر جزوی جرح، آئندہ سماعت پر مکمل کی جائے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی عدالت میں موجود تھے ،جزوی جرح کے بعد عدالت نے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ملزم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ انکی اہلیہ ملزمہ بشریٰ بی بی بھی عدالت کے رو برو پیش ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید