• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی تحریری امتحان 25 جنوری کو ہوگا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کے عمل میں پیشرفت سامنے آئی ہے-امیدواروں کاتحریری امتحان پانچ جنوری دو ہزار پچیس کوشیڈول کردیا گیا۔حکومت نےامیدواروں کاتحریری امتحان لینےکی ذمہ داری لمزکو سونپی ہے۔تحریری امتحان میں پاس امیدواروں کےانٹرویوز کیے جائیں گے۔وزیراعظم نےوفاقی وزیرتجارت کی سربراہی میں انٹرویوزبورڈتشکیل دیاہے-وزیراعظم کی منظوری کے بعد بیرون ملک نئےٹریڈ افسران کی تعیناتیوں کا عمل شروع کیا گیا-حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت نے بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے- بیرون ملک گریڈ18سے21کی28 آسامیوں پرنئی تعیناتیاں کی جائیں گی- لندن، ماسکو، کابل، استنبول، ایتھنز ،بغداد، سنگاپور، بیجنگ، پیرس، فرینکفرٹ، تاشقند، تہران اورلاس انجلس میں نئے ٹریڈ افسران کیے جائیں گے- مسقط، دارالاسلام، کویت، برسلز، دوحہ، ارمکی اوردوشنبے میں نئے ٹریڈ افسران تعینات کیےجائیں گے-مذکورہ بالا آسامیوں کے لیے تحریری امتحان کولازمی قرار دیا گیاہے-نئےٹریڈ آفسران کی تعیناتیاں 3 سال کے لیےکی جائیں گی-
اہم خبریں سے مزید