• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول: غیر ملکی سیاحوں سے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا سراغ نہ مل سکا

سجاول (نامہ نگار) غیر ملکی سیاحوں سے ڈکیٹی کی وادرات میں ملوث ملزمان کا دو دن گزرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا، پولیس کی تمام تر کوششیں ناکام۔ سجاول میں بائی پاس کے مقام پر غیر ملکی سیاحوں سے رہزنی کی واردات کے معاملے کا وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، وزیرداخلہ سندھ ضیاءلنجار اور وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ، ڈی آئی جی حیدرآباد کے نوٹس لینے اور ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایات کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا۔
اہم خبریں سے مزید