• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں میں گھس کر چوریاں کرنے والا ملزم ڈپٹی میئر حیدرآباد کا سگا بھانجا نکلا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سخی پیر پولیس نے گھروں میں گھس کر چوری کی وارداتیں کرنے والے 2ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے مسروقہ طلائی زیورات اورنقدی برآمدکرلی‘ ایک گرفتار ملزم ڈپٹی میئر حیدرآباد کاسگا بھانجہ نکلا ۔تفصیلات کے مطابق سخی پیر تھانے کی حدود لیاقت کالونی گؤشالہ‘ سخی پیر روڈ پر چوریوں کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے خلاف اے سیکشن اور سخی پیر پولیس نے مشترکہ کاروائی میں بابا قسم علی روڈ سے واردات کے لئے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے 2ملزمان رضوان قریشی اور شجاعت راجپوت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیورات‘ ہزاروں روپے نقدی اورپرائز بانڈ برآمدکرلئے ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ گرفتارملزمان نے سخی پیر کے لاقے گؤ شالہ میں دو ہفتے قبل گھرسے لاکھوں مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات چوری کئے تھے جبکہ 13دسمبر کو گؤ شالہ میں عمران آرائیں کے گھر سے بڑی مقدار میں طلائی زیورات ‘پرائز بانڈز اور 50ہزارروپے جبکہ لیاقت کالونی میں شہریار راجپوت کے فلیٹ سے 25لاکھ روپے سے زائد نقدی بھاری مقدار میں طلائی زیورات اور 2لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز چوری کئے تھے۔گرفتار ملزمان میں شامل رضوان قریشی ڈپٹی میئر حیدرآباد وسابق صدر پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد صغیر احمدقریشی کابھانجا بتایاجاتاہے۔

اہم خبریں سے مزید