کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے پر روس اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی فٹبال ٹیم کے درمیان جمعہ 11 اکتوبر کو روس میں شیڈول میچ منسوخ کردیا گیا ، روسی فٹبال یونین کے مطابق موجودہ حالات اور وقت کی کمی کے باعث یہ میچ نہیں کھیلا جاسکتا ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی میچ سے معذرت کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنی طرف سے ایک ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن قومی ٹیم سے وابستہ پلیئرز کو میچ میں شرکت کی اجازت دینے کے حق میں نہ تھے۔