• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی، بجلی کی پیداوار اور خریدنے کیلئے انڈیپنڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت نے ملک کے توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدم اٹھایا ہے اور پاکستان میں بجلی کی پیدوار اور خرید کیلئے ایک انڈپینڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی ایس ایم او حکومت کے ملک میں بجلی کے واحد خریدار کے کردار کو بتدریج ختم کر دیا جائیگا، موثر اور شفاف مسابقتی مارکیٹ قائم ہوگی، اس نظام سے بجلی کے صارفین کو تقسیم کار کمپنیوں کے علاوہ دیگر سپلائرز سے بجلی خریدنے کی سہولت فراہم ہو سکے گی ۔ یہ منظوری بدھ کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں دی گئی ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے انڈپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر ISMO کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی جس کی توثیق کابینہ سے لی جائے گی ۔آئی ایس ایم او کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایس ای سی پی سے رجسٹر کیا جائے گا۔ آئی ایس ایم او حکومت کے ملک میں بجلی کے واحد خریدار کے کردار کو بتدریج ختم کرکے بجلی کی مارکیٹ کو ملٹی پلیئر انڈپینڈنٹ مارکیٹ میں تبدیل کر دے گا۔

اہم خبریں سے مزید