• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی شعبے پر آئندہ سال یکم جولائی سے ٹیکس نافذ ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہوگا ،صوبوں کیساتھ قومی مالیاتی معاہدہ پر پیشرفت، سی پیک بجلی منصوبوں کے قرض کی ری پروفائلنگ پر بات چل رہی ہے ، دوسری طرف چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہےکہ نان فائلرز کیخلاف یکم نومبر سے کارروائی ہوگی، انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوچکی ، انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہو چکی ، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری میں توسیع نہیں ہوگی ، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نان فائلر کا بھی پورا ڈیٹا موجود ہے ، وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جلد سی پیک بجلی منصوبوں کی ری پروفائلنگ معاہدے ہو جائینگے ، واضح رہےکہ ملک میں زرعی آمدن پر ٹیکس لاگو نہیں ہے اگر ٹیکس عائد ہوجاتا ہے تو یہ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار ہوگا،دریں اثناء یشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےوزیر خزانہ نے کہاہے کہ پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے اور پاکستان کے بیرونی قرضوں پر انحصار کو ختم کرنے کیلئے اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد ناگزیر ہے ۔

اہم خبریں سے مزید