اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر، نیوز ڈیسک) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 مہینوں میں آئی ایم ایف کے 3سالہ پروگرام سے زائد ڈالرز پاکستان بھیج دیئے۔
سعودی عرب سے 2.15ارب ڈالرز، UAE سے 1.70 ارب ڈالر اور برطانیہ سے 1.34 ارب ڈالرز آئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ماہِ ستمبر 2024ء میں ورکرز ترسیلاتِ زر کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ترسیلاتِ زر ستمبر 2024ء میں 2.8 ارب ڈالرز رہیں جو کہ ستمبر 2023ء کے مقابلے 29 فیصد زائد ہیں۔ سعودی عرب سے ستمبر میں 68 کروڑ ڈالر جبکہ متحدہ عرب امارات سے ستمبر میں 56 کروڑ ڈالر بھیجے گئے ہیں۔