• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی غذائی تحفظ، جعلی بیج فروخت کرنیوالوں کیلئے قید جرمانہ کی تجویز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ نے جعلی بیج فروخت کرنے والوں کی قید و جرمانے کی تجویز دی ہے ، کم ازکم قید کی مدت دو سال اور جرمانہ 50لاکھ جبکہ ،20لاکھ جرمانے کیساتھ زیادہ سے زیادہ قید کی مدت سات سال مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ کا اجلاس سید طارق حسین کی زیر صدارت ہواجس میں بیج (ترمیمی) بل 2024 دوبارہ زیر بحث لایا گیاوزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے بتایا کہ ایک صوبائی حکومت نے بل کی منظوری دیدی ہے تاہم کمیٹی نے زور دیا کہ آئین کے آرٹیکل 144 کے مطابق پارلیمنٹ کے ذریعے بل کو قانون کی شکل دینے سے پہلے تمام صوبائی اسمبلیوں سے قراردادیں لی جانی چاہئیں، کمیٹی نے سفارش کی کہ اتھارٹی کے چیئرمین کے پاس کم از کم 10 سال کا تجربہ، ماسٹر ڈگری اور متعلقہ انتظامی تجربہ ہونا چاہئے ۔

اہم خبریں سے مزید