• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کاانسدادسموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کاحکم

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول شاہراہوں پر سموگ کا باعث بننے والی وہیکلز کے خلاف اقدامات میں تیزی لائیں، پنجاب پولیس نے قتل کے اشتہاری اعجاز ا صغر کوسعودی عرب سے گرفتارکرلیا ، اشتہاری نے 2014 میں تھانہ ترکھانی فیصل آباد میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کیا تھا ۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے ۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ منشیات کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی، اسمگلنگ اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے ۔
لاہور سے مزید