• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی ایجوکیشن افسروں کامیرٹ پرانتخاب ،سفارش کلچرختم،وزیر تعلیم

لاہور(خبرنگار) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نےنومنتخب سی ای اوز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سی ای اوز، ڈی ای اوز کے انتخاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا شفافیت کا ویژن یقینی بنایا گیا ہے۔ ضلعی ایجوکیشن افسران کو میرٹ پر منتخب کر کے سفارش کلچر کا خاتمہ کیا ہے ، انہوں نے ضلعی افسر وں کو ہدایت دی کہ نجی سکولوں کے ساتھ بھی نرمی سے پیش آئیں اور غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔ وزیر تعلیم نے تمام ضلعی افسران کو 11 ملین سکول نہ جانے والے بچوں کیلئے کمیونٹی کے ساتھ ملکر حکمت عملی بنانے اور ہر سی ای او کو اپنے اپنے ضلع کے آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد زیرو پر لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔ رانا سکندر حیات نے پرفارمنگ تعلیمی افسران کو ایک سالہ کارکردگی کی بنیاد پر ریوارڈز دینے کا بھی اعلان کیا ۔
لاہور سے مزید