کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی اسلام آباد میں مصروفیات بڑھ گئیں وہ اس وقت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے ساتھ آئینی ترامیم کے لئے قائم کی گئی پیپلز پارٹی کی کمیٹی کے ممبر بھی ہیں انہوں نے گزشتہ ہفتہ پیر30ستمبر تاجمعہ 4اکتوبرپارٹی مصروفیات کے باعث اسلام آبادمیں گزار ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے ان کی عدم موجودگی میں پہلی بار کے ایم سی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی میئر نےدوبارہ کراچی پہنچ کر ہفتہ کو چھٹی کے دن افسران کا اجلاس بلا کر انہیں ہدایات دیں اس کے علاوہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دورے کئےپیر7اکتوبر کو اپنے دفتر میں ایشین ڈولپمنٹ بنک اور پارٹی خواتین کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں لیکن کے ایم سی ذرائع کےمطابق میئر صاحب اگلےہی روزمنگل سے دفتر نہیں آئے اور اسلام آباد دوبارہ چلے گئے ہیں میونسپل کمشنر افضل زیدی بھی ان دنوں چھٹیوں پر بیرون ملک ہیں کے ایم سی کے بعض افسران دبے الفاظ میں میئر کی شہرمیں عدم موجودگی اور فائلیں بروقت دستخط نہ ہونےسے ترقیاتی کاموں کی اسپیڈ متاثر ہونے کاخد شہ ظاہر کررہے ہیں واضح رہے ڈپٹی میئر کو میئر کی جگہ دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہوتاہے۔