ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کی ریکوری کی شرح میں اضافہ، محکمہ ایکسائز پنجاب نے یکم جولائی 2024 سے 30 ستمبر تک 5 فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کے پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایکسائز سٹاف کو زیادہ سے زیادہ ریکوری کی ہدایت کی گئی تھی، جس پر محکمہ ایکسائز ضلع ملتان کی پرفارمنس گذشتہ سال کی نسبت کافی اچھی رہی، ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ ایکسائز ملتان نے یکم جولائی سے 30 جون تک 53 کروڑ روپے ٹیکس ریکوری کی تاہم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ٹیکس ریکوری ساڑھے 48 کروڑ روپے رہی تھی، یوں رواں سال ساڑھے چار کروڑ روپے زائد رقم ٹیکس دہندگان سے وصول کیے گئے۔