• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت اور تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

سلاؤ (اورنگزیب چوہدری )اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل ، کونسلرز فورم اور لائرز فورم کے زیر اہتمام افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین اور افواج و شہدائے پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لندن کے نواحی علاقے سلاؤ میں مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی حاجی عابد حسین کی میزبانی میں یوم دفاع کی تقریب ہوئی۔ بانی چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی تقریب کے آرگنائزر تھے تقریب کی صدارت چیئرمین بورڈ آف گورنرز او پی ایف ، منسٹری آف اوورسیز پاکستانیز سید قمر رضا نے کی جب کہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ اسٹیج سیکرٹری صدر OPWC ویمن فورم حنا ملک تھیں۔ میجر جنرل (ر) ظہیر کیانی ، برٹش ممبر آف پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین، بریگیڈئر حیات خان ، میئر برینٹ طارق ڈار اور شیخ حمید ایڈوکیٹ نے بطور گیسٹ آف آنرز شرکت کی۔ شرکاء تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات آرمی اینڈ ائر ایڈوائزر (AAA) کرنل تیمور راحت ، پاک نیوی آفیسر کیپٹن خرم ، پریس منسٹر علی نواز ملک، انچارج کمیونٹی اینڈ قونصلرزافیئرز جواد علی چٹھہ شامل تھے۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ آزادی حاصل کرنا مشکل کام تھا اور آزادی کی حفاظت کرنا اس سے بھی زیادہ مشکل کام ہے، اس حوالے سے ہم اپنی افواج پاکستان کی خدمات اورقربانیوں کوخراج تحسین اور افواج پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان دونوں ممالک کے درمیان جذبۂ خیر سگالی اور تعلقات کو مزید فروغ دینا، کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا، برطانیہ میں قونصلر افیئرز میں مثبت تبدیلیاں لانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سفیر پاکستان نے او پی ڈبلیو سی کی خدمات کو سراہا۔ صدر تقریب چیئرمین بورڈ آف گورنرز او پی ایف سید قمر رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور تمام قوتیں یکجا ہو کر ملک میں موجودہ سیاسی و معاشی بحران کا حل تلاش کریں، تارکین وطن کیلئے او پی ایف کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے اور اوورسیز کی نئی نسل کا وطن عزیز کیساتھ ربط مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ میزبان تقریب مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی حاجی عابد حسین کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو ملک کے اندرون و بیرون بے شمار چیلنجر کا سامنا ہے اور پروپیگنڈے کے باوجودپاکستانی قوم اوراوورسیز کمیونٹی افواج پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ سید قمر رضا کی بطور چیئرمین بورڈ آف گورنرز تعیناتی اوورسیز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہو گا۔ تقریب کے آرگنائزر بانی چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور اوورسیز کمیونٹی نے اغیار کے ایجنڈے اور ففتھ جنریشن وار کو بری طرح مسترد کر دیا ہے ، تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور افواج پاکستان ملکی سلامتی کی ضامن ہیں۔ او پی ڈبلیو سی سید قمر رضا کی بطور چیئرمین بورڈ آف گورنرز تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آرمی اینڈ ائر ایڈوائزر کرنل تیمور راحت نے شرکاء تقریب باالخصوص برٹش پاکستانی یوتھ کو افواج پاکستان کے بطور ادارہ خدمات ، اچیومنٹس اود قربانیوں سے روشناس کرانے کیلئے تفصیلی روشنی ڈالی اور پاکستانی سپہ سالار کی طرف سے تارکین وطن کے وطن عزیز کی تعمیرو ترقی میں کلیدی کردار کو سراہا اور خیر سگالی پیغام دیا۔ میجر جنرل ظہیر کیانی کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان اس بات کا متقاضی ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کیا جائے۔ ممبر پارلیمنٹ راجہ محمد یاسین کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ افواج پاکستان ، عدلیہ اور دیگر اداروں کے خلاف جب بھی عوام میں ناامیدی ، مایوسی یا نفرت انگیز بات پھیلائی جائے تو اس کو ہم رد کریں اور متحد رہیں۔ شیخ حمید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افواج پاکستان ایک دوسرے کیساتھ لازم و ملزوم ہیں ، تارکین وطن کا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے۔ صدر کونسلرز فورم کونسلر قیصر چوہدری، قائمقام صدر پی ایم ایل برطانیہ اقبال سندھو، صدر پی پی پی برطانیہ محسن باری، مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسلم ڈوگر، ریاض کوہمروی ، کونسلر راجہ اسلم ، کونسلر مسعود ، بیرسٹر طلعت کیانی ، میاں سلیم ،کونسلرامجد عباسی،کونسلر ناہید اعجاز ، دانیال عباسی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملک و سرحدوں کی محافظ ہیں ملک میں آنے والی قدرتی آفات میں بھی ریسکیو کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جدوجہد اور قربانیاں بے مثال ہیں۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے داتا دربار مسجد لاہور کے خطیب قاری مفتی ڈاکٹر محمد رمضان سیالوی نے کیا، نعت رسول مقبول توقیر احمد نے جب کہ قومی ترانہ شہباز خان نے پیش کیا ، شرکاء تقریب نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ، تقریب میں ملی نغموں نے حاضرین محفل کے لہو کو بھی خوب گرمایا۔ہال افوج پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا۔تقریب میں چوہدری آفتاب حسین، ملک امیر کابل ،کونسلر یعقوب حنیف، صدر پی ایم ایل یوتھ انجم چوہدری ، کونسلر نوید رانا،اسلم ڈوگر، ہارون نذیر ، ایاز رفیق ، بیرسٹر طلعت عزیز ، نعیم طاہر ، چوہدری اورنگذیب ،طارق چوہدری ، چوہدری ساجد علی ، کونسلرز محبوب چوہدری ، کونسلر بیرسٹر ارمان عالم، کونسلر مسعود ، کونسلر محبوب بھٹی، کونسلر آصف ، کونسلر ماجد حسین، کونسلر امجد عباسی ، کونسلر راجہ فیاض ، کونسلر امجد لوٹن، حاجی محمد منیر، ظفر انصاری، کونسلر امجد تارڑ ، کونسلرُ عمران، سابق میئر لیاقت علی، سابق میئر راجہ ضیاء کونسلر چوہدری ایوب۔ کونسلر افتخار،راجہ نواز، کونسلر عارف ، کونسلر فیاض قادری ، راجہ نواز ، خالد سیف اللہ، شعور راجہ ، اقبال مرزا، انور ڈوگر، کونسلر اصغر ، کونسلر بھٹی، کونسلر فضا مطلوب، راجہ عثمان ظفر ،کونسلر محبوب دین، کونسلر طفیل، کونسلر وحید، کونسلر طاہر، سابق ڈپٹی میئر سمیرہ راجہ ، کونسلر الیاس، سابق چیئرمین پی سی سی ریڈنگ چوہدری منظور، پی پی پی رہنما چوہدری بشارت، چوہدری نثار ، سردار لطیف سدوزئی ، راشد محمود، سردار محمود سدوزئی کے علاوہ کم و بیش ساؤتھ ، نارتھ اور مڈلینڈز کے تقریبا 50 سے زائد منتخب کونسلرز ، میئرز، پروفیشنلز، سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت خواتین وحضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر او پی ڈبلیو سی کی جانب سے کمیونٹی خدمات پر کمیونٹی رہنماؤں اور میڈیا نمائندگان کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں۔ مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی حاجی عابد حسین نے تنظیم کی جانب سے تقریب میں شرکت پرصحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

یورپ سے سے مزید