• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے پاکستان کیلئے اپنا امیگریشن نظام ڈیجیٹل کرنے کا آغاز کردیا

لندن( جنگ نیوز)برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے امیگریشن نظام کو ڈیجیٹل نظام میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔برطانیہ نے عملی دستاویزات کو آن لائن امیگریشن اسٹیٹس سے تبدیل کررہا ہے اور ای ویزوں کو نئے بائیو میٹرک صارفین تک توسیع دے دی ہے۔ برطانیہ میں 6ماہ سے زائد رہنے کےلیے اسٹڈی یا ورک ویزا میں اپنے ای ویزا تک رسائی کےلیے UKVI آن لائن اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوگی۔ یہ آن لائن اکاؤنٹ امیگریشن کی حیثیت کے آن لائن ریکارڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ میں 6ماہ سے کم مدتی ویزا یا سیاحتی ویزا کی صورت میں UKVI اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق پاکستانیوں کےلیے برطانیہ کا سفر آسان بنانے کیلئے مسلسل جدتیں کر رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا یہ نیا استعمال ویزا کے عمل کے ایک اہم حصے کو ہموار کرے گا۔ ہائی کمشنر نے کہا آن لائن سسٹم ویزا کے عمل کو مزید محفوظ بنائے گا اور کاغذی دستاویزات پر انحصار کم کرے گا۔ یہ عمل مفت، محفوظ اور سیدھا ہے۔جین میریٹ نے کہا کہ اکاؤنٹ بنانے کے طریقہ سمیت مزید معلومات برطانوی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

یورپ سے سے مزید