دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر )پاکستان مسلم لیگ ن اوور سیز ہالینڈ کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین پیر سید طاہر اقرار شاہ منعقد ہوا۔اجلاس میں صدر چوہدری پرویز علی، سینئرنائب صدر جاوید بٹ پیارے ،حاجی عبدالقیوم ،محمد خورشید مغل،محمد یونس بٹ ،چوہدری محمد سعید چودری شاہد مقصود،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور ،سیکرٹری اطلاعت محمد جاوید اقبال کھوکھر ،ہیڈ اف یوتھ عبدالباسط خان ، محمد یونس بٹ ،سید رضوان احمد ،سید عامر سمیت بڑی تعداد میں مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے وفاق میں میاں شہبازشریف اور پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی کوکو سراہا اور زبردست، خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز علی سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی بلندی سرمایہ کاروں اور کاروباری طبقے کا حکومت پر اعتماد اور حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا بھرپور اظہار ہے۔ سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور نے کہا کہ پنجاب میں چھ ماہ میں چھ سے زائد عوامی ریلیف کے منصوبے شروع کرکے مریم نواز شریف نے ریکارڈ قائم کردیا۔ فیصل منظور نے مزید کہا کہ عمرانی فتنے جیسے جن کو بوتل میں بند کرنے کا کریڈٹ قائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں میاں شہبازشریف کو جاتا ہے۔ سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ، ملک جب دلدل میں گیا تو مدد کو نوازشریف ہی آیا اور نوازشریف ہی نجات دہندہ ثابت ہوا ۔