ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنگل ونڈو (PSW) اور فِن ٹیک ٹرانسفارمیشن سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (FTSL) کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پاکستان کے کمرشل بینکوں کو درآمدات اور برآمدات کی قیمتوں کی تصدیق کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ ڈیجیٹل حل کمرشل بینکوں کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا تاکہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تجارتی بنیادوں پر منی لانڈرنگ (TBML) اور دہشت گردی کی مالی معاونت (TF) کے قواعد پر بہتر عمل کر سکیں اوراس سے بین الاقوامی تجارت سے متعلق مالی لین دین کی منظوری کا عمل آسان اور بہتر ہو جائے گا۔