پشاور(جنگ نیوز) کراچی کے مقامی سینما میں گزشتہ روز راوا ڈاکومنٹری فلمز کی نئی دستاویزی فلم ’’ہنگلاج کی دیوی‘‘ نمائش کیلئے پیش کی گئی جو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ہنگول نیشنل پارک کے نزدیک واقع سناتن دھرم کی مقدس عبادت گاہ شری ماتا ہنگلاج مندر پر مبنی ہے ۔ راوا کی دستاویزی فلموں نے ہمیشہ پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے کی کوشش کی ہے ۔ وہ اس سے قبل جھور ، ڈانسنگ گرل ، روشن خان ، ذہنی امراض ، فلائٹ 544 اور اقبال مسیح جیسے موضوعات پر دستاویزی فلمیں بناچکا ہے