کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاہب کا اصل مقصد امن ، سلامتی ، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ۔ یہ بات انہوں نےمحکمہ اقلیتی امور حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار نے کہا کہ ہمیں امن اوراتحاد کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں آج ہر مکاتب فکر کے علماء کرام اور مذہبی ہم آہنگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں تمام مذاہب امن کا پیغام دیتے ہیں ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری اقلیتی امور حکومت بلوچستان صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم مل جل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔دیگر مقررین ڈاکٹر قاری عبدالرشید، ڈاکٹر عطا الرحمن، پاسٹر سائمن بشیر، مولانا قاری عبدالرحمن، ڈاکٹر فائزہ، مولانا انوارالحق حقانی، میڈم روشن خورشید بروچہ، علامہ سید ہاشم موسوی، رتن کمار اور میڈم طاہرہ پروین نے تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی، رواداری، انسانی ہمدردی پر زور دیا۔