کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،رواں سال کراچی میں2 لاکھ سے زائد افراد کو مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جاچکے ہیں،تفصیلات کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر تک 9ماہ کے دوران مجموعی طور پر کراچی میں 2 لاکھ12ہزار اور55افراد کومختلف کیٹیگریز کے ڈرائیونگ لائیسنس جاری کئے جاچکے ہیں ،رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 19 ہزار 3سو 71 افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کئےگئےہیں اس کے علاوہ رواں سال 1لاکھ 94 ہزار 9سو 77 افراد نےلرننگ لائیسنس بھی حاصل کئے ہیں،جبکہ جنوری2017 سےستمبر 2024 تک کراچی میں 18 لاکھ 10 ہزار 5سو 89افراد کو مختلف کیٹیگریز کے ڈرائیونگ لائیسنس جاری کئے گئے ،اسی طرح جنوری 2017 سے ستمبر 2024تک 98ہزار 3سو59 افراد کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کئے گئے ہیں ،اس کے علاوہ جنوری 2017سے ستمبر 2024 تک 22لاکھ 55ہزار 3سو 89 افراد نے لرننگ ڈرائیونگ لائیسنس حاصل کئے۔