کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے ذخائر 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 10 ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 4اکتوبر کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔