اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیراہتمام ایوان صدر اسلام آباد دمیں بارہویں ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا ،جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی شرکت کی اور ایوارڈ تقسیم کیے، تقریب میں سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور سی ای او پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔تقریب میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا، صحافت کے مید ان میں نمایاں خدمات پر پاکستان کے معروف نیوز چینل جیو نیوز کو ایکسیلینسی ایوارڈ دیا گیا، جیو نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوارڈ وصول کیا، تعلیم کے میدان میں اہم خدمات کے اعتراف پر پنجاب گروپ آف کالجز کو بیسٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک آف دی کنٹری کا ایوارڈ دیا گیا، سی ای او پنجاب گروپ آف کالجز میاں عامر محمود نے صدر مملکت سے ایوارڈ وصول کیا،بیسٹ رئیل سٹیٹ پراجیکٹ کمپنی آف دی ایئر کا ایوارڈ لیک سٹی کو دیا گیا جو سی ای او لیک سٹی سلطان گوہر نے وصول کیا،زرعی پیداوار کے اضافے کی مصنوعات تیار کرنے پر فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کو ایوارڈ سے نوازا گیا، جو سی ای او علی مختار نے وصول کیا اسی طرح لیجنڈ آف دی بزنس کمیونٹی کا ایوارڈ ایس ایم منیر کو دیا گیا جو ان کے بھائی ایس ایم پرویز اور بیٹے ایس ایم تنویر نے وصول کیا،بیسٹ ہسپتال آف دی ایئر کا ایوارڈ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے سی ای او سید فرحت عباس نقوی نے وصول کیا، گلاس مینوفیکچرنگ میں غنی گلاس کے سی ای او انوار غنی کو بیسٹ کمپنی آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا،بیسٹ بینک آف دی ایئر کا ایوارڈ ایچ بی ایل کے سی ای او محمد ناصر سلیم کو دیا گیا جبکہ بیسٹ ایمرجنگ فیشن ڈیزائننگ کا ایوارڈ سفینہ یحییٰ کو دیا گیا،لیجنڈ آف بزنس کا ایوارڈ لاہور کی بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیت ملک افتخار کے صاحبزادے تیمور ملک نے وصول کیا،ایف پی سی سی آئی کی ایوارڈ تقریب 7اکتوبرکو منعقدہوئی ، تقریب سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطاب کیا، جبکہ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بھی اظہار خیال کیا۔