• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے بعض علاقوںسعدی ٹاون، امروہہ سوسائٹی سہراب گوٹھ، اسٹیل ٹاؤن، ملیر، گلستانِ جوہر اور گلشن معمار میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھاربارش اور ژالہ باری ہوئی، جب کہ 40 سے50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔اس حوالے سے محکمہ کا کہنا ہے کہ گرمی کے سبب بادلوں کی تشکیل ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بادل شہر کے شمال اور شمال مشرق کے علاقوں پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ بارش کے باعث خشک موسم کا خاتمہ ہوگیا جب کہ گرمی کی شدت میںکمی ہوگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید