کراچی (نیوز ڈیسک) سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف ادب نے سال 2024 کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی ناول نگار و لکھاری 53 سالہ ہان کانگ (Han Kang) کو دینے کا اعلان کردیا۔ ہان کانگ (Han Kang) جنوبی کوریا کی پہلی خاتون ہیں، جنہوں نے ادب میں دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ نوبیل جیتا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ ان کے نثر اور شاعری میں تاریخی صدمات اور صنفی تفریق کی وسیع کہانیاں ملتی ہیں۔