اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزیر اعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹس کا لاکھوں کا بیک لاگ ختم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ جرمنی سے کروڑوں روپے مالیتی 6ڈیسک ٹاپ پرنٹرز اور 6 کیمی نیٹرز (Caminator)ہنگامی بنیادوں پر امپورٹ کرلئے ہیں۔ یہ امپورٹڈ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز اوراتنے ہی کیمی نیٹرز ماہ رواں کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو مل جائیں گے۔ یہ نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز اور کیمی نیٹرز کی ایفی شنسی پرانے سسٹم سے بہت بہتر ہے۔