اسلام آباد (رپورٹ :حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے 9اکتوبر 2024کو ان لینڈ ریونیو سروس کے سینئر عہدیداروں کو اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن نمبر 2571-IR/2024جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کمشنر ان لینڈ ریونیو کی ریفنڈز ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی مس نفیسہ ستی کو کمشنر آئی آر ود ہولڈنگ ٹیکس، ریجنل ٹیکس آفس کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ مظہر اقبال ان لینڈ ریونیو سروس بنیادی اسکیل 20کمشنر آئی آر جہلم زون ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کو کمشنر آئی آر(کینٹ زون) ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔