لاہور(پ ر)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCJCCI) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے صدر نذیر حسین نے دونوں ممالک کے معصوم متاثرین اور زخمیوں اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ بریگیڈیئر منصور سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔