• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں ڈاکو شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے، موبائل چھین کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں49مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ حرم گیٹ کے علاقے عابد حسین سے دو ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی1لاکھ 50ہزار ،ایل ای ڈی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے رضیہ سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے جہانزیب اقبال سے مسلح ڈاکو نقدی و موبائلزفونز لے گئے ،تھانہ نیوملتان کے علاقے قیصر سے دو نامعلوم ملزمان مسلح نے نقدی و موبائل چھین لیا ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد افضل سے مسلح ڈاکو وں نے موبائل و نقدی لوٹ کر فرار،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد فاضل سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی10ہزار و طلائی کوکا لوٹ کر فرار،تھانہ قادرپورراں کے علاقے محسن سے دو ملزمان نے موٹرسائیکل ونقدی چھین لی ، مظہر سے ملزمان نقدی27ہزار لے گئے ،تھانہ الپہ کے علاقے غلام عباس سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا ،تھانہ ممتازآباد کے علاقے غلام مصطفی سے نقدی18ہزار و موبائل لے گئے ،زوہیب کا موبائل چھین لیا تھانہ شاہ شمس کے علاقے ملک فرید سے نقدی و موبائل ملزمان لوٹ کر فرار،محمد عنصر کا جھپٹا مارکر موبائل لے گئے ،تھانہ قطب پر کے علاقے سانول سے مسلح ملزمان دو بیٹریاں مالیت50ہزار لے گئےتھانہ مظفرآباد،کینٹ کے علاقے سرفراز،آصف سے نامعلوم ملزمان نے موبائل فونز چھین لیئےجبکہ تھانہ جلیل آباد کے علاقے قربان ، تھانہ چہلیک کے علاقے مظہر ، سجاد حسین ، تھانہ مظفرآباد کے علاقے ارشد ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے عبدالرزاق ، تھانہ ممتازآباد کے علاقے زمجد پرویز،تھانہ گلگشت کے علاقے علی شیر ، سلطان ، احمر علی ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے اکبر ، زبیر ، تھانہ کوتوالی کے علاقے اعجاز ، اسلم ، نعیم ، تھانہ صدر کے علاقے شفقت ، الپہ کے علاقے ادریس ، اقبال ، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے شاہد ، اظہر ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عبدالکریم ، تھانہ بستی ملوک کے علاقے ساجد علی ، تھانہ صدر و سٹی شجاع آباد کے علاقے عاشق حسین ، غلام عباس ، تھانہ صدر و سٹی جلالپور کے علاقے اختر علی ، عبدالحمید ،تھانہ نیوملتان کے علاقے وقاص احمد ، اخلاق احمد ، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے فیصل شہزاد ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محبوب عالم اور محمد سجاد کے گھروں سے گھریلوں سامان ،نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے ،پولیس نےنامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید