ملتان(سٹاف رپورٹر)سرائیکستان قومی اتحاد کے مرکزی صدر مہر شکیل احمد شاکر سیال اور سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے دکی بلوچستان میں پشتون مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو مزدوروں کی مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے، ہم پشتون بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ 15اکتوبر منگل کو ملتان پریس کلب میں سرائیکی مزدوروں کا سوگ منائیں گے، اس میں دکی بلوچستان کے پشتون مزدوروں کا سوگ بھی شامل ہوگا۔