• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زہریلی گولیاں کھانے والی 27سالہ خاتون نشتر ہسپتال میں چل بسی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) زہریلی گولیاں کھانے والی 27سالہ خاتون نشتر ہسپتال میں چل بسی پولیس نے نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ،نادیہ گیلانی نے سیتل ماڑی پولیس کو بتایا کہ بتایا کہ میری بہن فضہ گیلانی کی شادی کہروڑ پکا رضوان کے ساتھ ہوئی تھی جو ایک ماہ قبل سسرالیوں کے رویہ سے ناراض ہوکر والدین کے گھر آگئی تھی جس کو منانے کی غرض سے رضوان گزشتہ رات آیا ہواتھا ،فضہ نے زہریلی گولیاں کھالی جسے حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال لایا گیا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
ملتان سے مزید