• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ انہار ، سرکاری بند سے پتھروں کی چوری اور ناجائز تعمیرات کی تحقیقات شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ انہار نے سرکاری بند سے پتھروں کی چوری اور ناجائز تعمیرات پر تحقیقات شروع کر دی، محمد پور گھوٹہ قاسم بیلہ کے رہائشی محمد یونس نے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ انہار ملتان ڈویژن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کاشت کاری کرتا ہے،علاقے کے ایک شخص نے سرکاری بند فوجیاں والہ پر مبنیہ طور پر ناجائز تعمیرات کر کے ناصرف قبضہ کیا ہوا ہے بلکہ سرکاری بند پر موجود قیمتی پتھر بھی چوری کر رہا ہے جس سے سیلاب کے دنوں میں حادثہ کا شدید خدشہ ہے۔محمد یونس نے انہار حکام سے اپیل کی ہے کہ سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے اور چوری پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ملتان سے مزید