ملتان ( سٹاف رپورٹر) انسانی سمگلر و منشیات کے ملزم کوجیل بھیج دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم صابر علی نے ایک غریب جوڑے کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب بھجوایا تھا ۔ملزم نے اپنے گروہ کے لوگوں کی ملی بھگت سے ساز باز کرکے خاتون سونیا بی بی اور اسکے شوہر کے سامان میں منشیات رکھ دی تھیں سامان کی چھان بین کے دوران منشیات برآمد ہونے پرخاتون اور اس کے شوہر کو سعودی عرب ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ منشیات برآمدگی پر سعودی عرب میں میاں بیوی کو 25 ، 25 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ایف آئی اے حکام نےبتایاکہ یہ گینگ انسانی سمگلنگ کے ساتھ ساتھ سامان میں منشیات رکھنے ملازمت کی آڑ میں عمرہ ویزے پر پاکستان سے سعودی عرب بھجوانے میں ملوث ہے۔