• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی،وزیر زراعت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) سموگ ایک زہرِ قاتل ہے۔دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کے131 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والے عناصر کو اب تک11 لاکھ78 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 5 ارب روپے کی لاگت سے60 فیصد سبسڈی پر 1 ہزارسپر سیڈرز فراہم کئے جا رہے ہیں جس کی مدد سے دھان کی باقیات کو کارآمد بنایا جائے گا۔ دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید