اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے ویمن آن ویلز پروگرام کے لئے دو نئی الیکٹرک سکوٹیز خرید لیں ۔اس سے قبل ویمن آن ویلز پروگرام میں ٹریفک پولیس کے سرکاری 125 سی سی موٹر سائیکل استعمال ہوا کرتے تھے جس میں بچیوں کو موٹر سائیکل سیکھنے میں مشکل پیش آ رہی تھی ۔ سی ٹی او راولپنڈی نے بتایا کہ یہ الیکٹرک سکوٹیز سٹی ٹریفک پولیس نے حکومت پنجاب کے منظور شدہ بجٹ سے ویمن آن ویلز پروگرام کے لئے خریدی ہیں ۔