• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکری سے ہاتھ دھونے والا نوجوان کروڑوں کمانے لگا

--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بھارتی نژاد برطانوی نوجوان لندن کے فائیو اسٹار ہوٹل میں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد سالانہ 5 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (پاکستانی 18 کروڑ روپے) کمانے لگا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے سوجے سوہانی لندن کے فائیو اسٹار ہوٹل میں بطور منیجر کام کرتا تھا لیکن 2009ء میں عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے اسے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا جس نے اس کی قسمت ہی بدل دی۔

ملازمت ختم ہونے کے بعد مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے سوجے سوہانی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر وڈا پاؤ کی فروخت کا کاروبار شروع کیا۔

انہوں نے 2 اشیاء کے مینو یعنی وڈا پاؤ اور دابیلی کے ساتھ اپنا اسٹال شروع کیا، جو سبزی خور افراد کے لیے زنگر برگر جیسے فاسٹ فوڈ کے متبادل ثابت ہوئے۔

ابتداً انہوں نے راہگیروں کو مفت کھانا پیش کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے کامیاب ہو گیا۔

دونوں کاروباری ساتھیوں نے اپنے اسٹال کو پہلے ایک دکان میں تبدیل کیا، اب 2 ڈشز سے شروع ہونے والے اس اسٹال کے مینیو میں 60 سے زائد ڈشز شامل ہو چکی ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید