کراچی(اسٹاف رپورٹر) تین عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان ایک اور ٹائٹل جیتنے کیلئے پر عزم ہیں، رمیز اِبراہیم خان 18 سے 20 اکتوبر تک لاس ویگاس میں ہونیوالے مسٹر یونیورس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ کراچی پریس کلب میں رمیز ابراہیم خان نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر یونیورس مقابلے کیلئے انہوں نے بھر پور تیاری کی ہے وہ باڈی بلڈنگ ، مینز فزیک اور کلاسک فزیک میں ملک کی نمائندگی کرینگے۔