کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ فائونڈیشن کی چیئرپرسن روزینہ خان خلجی نے کہا ہے کہ چشمہ اچوزئی میں انسانی حقوق کی پامالی کی گئی۔ گھروں کو مسمار کرنا قابل مذمت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ چشمہ اچوزئی میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے زمین کے ایک ٹکرے کیلئے 2 نہتے شہریوں کے جاں بحق اور 25 سے زائد کے زخمی ہونے کا واقعہ افسوسناک ہے، مسائل کا حل بات چیت اور افہام و تفہیم سے نکالا جاتا تو یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا ،واقعہ کی تحقیقات کرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف دیا جائے۔