• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر کی خوبصورتی، تعمیر و ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسفند یار کاکڑ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ و چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسفند یار خان کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی،تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کو اربن پلاننگ میں درپیش مسائل و مشکلات کا حل نکالنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کی ضرورت ہے، اربن پلاننگ اور ماسٹر پلان کے بغیر شہر کے مسائل حل کرنا ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے بلاشبہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے سنجیدہ عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ شہر کی خوبصورتی،دیرپا تعمیر و ترقی کے لیے ماسٹر پلان کی بروقت تکمیل اہمیت کا حامل ہے، تاہم اس بابت موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں کوئٹہ شہر کی دیرپا تعمیر و ترقی کے لیے جامع پلاننگ اور مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات بروئے کار لارہی ہے،جس سے عوامی مشکلات و مسائل کو خاطر خواہ حد تک کم کیا جاسکے گا،انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر کی دیرپا تعمیر و ترقی کے لیے جامع پلاننگ اور مربوط حکمت عملی انتہائی ضروری ہے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل و مشکلات کا ازالہ ہو اور ان کی تمام ضروریات کو پورا کیا جاسکے اس ضمن میں تمام متعلقہ ادارے جامع منصوبہ بندی کے تحت آنے والی نسلوں کو بنیادی ضروریات اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اسفندیار خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ ماسٹر پلان کی تیاری میں شہر کی معاشی صورتحال،ثقافت اور اطوار،سماجی بہبود اور سمجھ بوجھ،پبلک ٹرانسپورٹ،اسٹیٹ پالیسی اور سیکورٹی کو ملحوظ خاطر رکھ کر بنایا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید