• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کراچی نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی۔ملزموں کے وکلاء کی جانب سے دلائل دئیے گئے۔عدالت کی جانب سے ریفرنس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔آئندہ سماعت پر بھی دلائل کا سلسلہ جاری رہے گا۔شرجیل میمن نے درخواست دائر کی کہ یہ مقدمہ نیب کا نہیں بنتا، چئیرمن نیب کو واپس بھیجا جائے۔عامر نقوی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اگر نیب کے الزامات کو سامنے رکھ کر تخمینہ لگایا جائے تو اثاثے 5 کروڑ سے بھی کم ہیں ، ریفرنس میں ملوث شوکت تھیبو، آغا حسن سمیت 9 ملزموں نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔راج علی واحد ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزموں پر لگائے جانے والے الزامات مفروضوں پر مبنی ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید